یکم جون سے پٹرولیم منصوعات پر7روپے تک بڑھنے کا امکان

یکم جون سے پٹرولیم منصوعات پر7روپے تک بڑھنے کا امکان
یکم جون سے پٹرولیم منصوعات پر7روپے تک بڑھنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ نے انڈسٹری ذرائع کے مطابق خبر بریک کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جون سے پٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے سے تیل کی درآمد مہنگی ہورہی ہے اور رواں مہینے روپے کی قدر میں کمی کا اثر اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 2 ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 26 مئی تک درآمدی تیل قیمت کی روشنی میں ہوگا۔