روپے کا کمزور ترین کرنسی بننا افسوسناک ہے،سید عظمت شاہ

روپے کا کمزور ترین کرنسی بننا افسوسناک ہے،سید عظمت شاہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اوراسکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی معیشت دبا¶ کا شکار ہے جو افسوسناک ہے۔

 نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ روپے کی قدر ریکارڈ سطح پ پر آئی تو اس نے ایشیا کی تیرہ کرنسیوں میں کمزور ترین کرنسی اعزاز حاصل کر لیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -