حوثیوںکا مکہ پر میزائل حملہ اسلام دشمنی کا ثبوت ہے،زاہد محمود قاسمی

  حوثیوںکا مکہ پر میزائل حملہ اسلام دشمنی کا ثبوت ہے،زاہد محمود قاسمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )حوثی باغی مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ حرمین الشریفین کے تحفظ اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے امت مسلمہ متحد ہے۔ حوثی باغیوں کی جارحیت کے مقابلے اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع ،سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے ۔ حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنانے پر سعودی ایئر ڈیفنس فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہمارے ایمان کا مرکز ومحور اور خاتم الانبیاء ﷺ کا مسکن ہیں۔یہ بات مرکزی علماءکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں مولانا عبید الرحمن ضیائ،مولانا یار محمد عابد،پیر جی خالد محمود قاسمی، حافظ شعیب الرحمن ،حافظ محمد شعبان صدیقی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد محمود سرفرازی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،علامہ حفیظ الرحمن کشمیری،میاں محمد طیب ایڈووکیٹ ودیگر بھی شریک تھے۔ چیئرمین مرکزی علماءکونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بلیسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے عزائم خطرناک ہیں ۔حوثی باغیوں کی مدد کرنے والے اور انہیں خطرناک اسلحہ فراہم کرنے والے اصل مجرم ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -