کرپٹ سیاستدان قائدین کی دولت بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو اپنے لیڈروں کی کرپشن کو تحفظ اور اس پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہارے ہوئے سیاستدانوں کا اتحاد ہے جو کرسی کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اپنے لیڈروں کی بیرون ملک غیر قانونی دولت ملک واپس لانے کیلئے اتحاد کرکے قوم کو مثبت پیغام دیتی انہوںنے کہا کہ اپوزیشن منتشر ہے اسی لیے انہوںنے علیحدہ علیحدہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے اور عوام نے اسے 5سال کا مینڈیٹ دیا ہے اپوزیشن پانچ سال تک انتظار کرے اور عوام میں جانے کی تیاری کریں کیونکہ عوام نے انہیں بری طرح مسترد کرکے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حکومت دلوائی ہے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اتحاد چند دنوں کا مہمان ہے اپوزیشن ملک کی نہیں بلکہ لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر میں ہے انہوںنے کہا کہ نےب خود مختار ادارہ ہے اور کرپشن کے خلاف مصروف پیکار ہے نیب زدہ سیاستدان قومی دولت واپس کریںاور عوام میں جائیں ورنہ عوام انہیں پہلے کی طری بری طرح مسترد کردینگے۔