ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا دورہ موچی گیٹ رمضان بازار

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا دورہ موچی گیٹ رمضان بازار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے موچی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اورپھلوں اور سبزیوں کے کاﺅنٹرز پر کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے آٹا کی مقدار اور وزن کو چیک کیااورمرد اور خواتین کے کاﺅنٹرز کو بھی چیک کیا۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرعامر شفیق نے سبز ہ زاراور گلشن راوی رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور فئیر پرائس شاپ پر اشیاءضروریہ کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے بازار میں چینی اور آٹا کے پوائنٹس کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ با زار میں چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اوربازار مکمل طور پر فنکشنل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -