عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا،شہباز ابن علی

عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا،شہباز ابن علی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو آئی اےم اےف کا غلام بنا دےا ہے ،آئی اےم اےف کی فرمائش پر شرع سود مےں ڈےڑھ فےصد اضافہ کرکے ملکی معےشت ،صنعت اور کاروبار کا گلا گھونٹ دےا گےا ہے،پٹرولےم مصنوعات ، بجلی ،گےس ، ادوےات سمےت ڈالر کی قےمت مےں اضافہ بھی آئی اےم اےف سے کئے جانے والے معاہدے کا حصہ ہے ۔

ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افطار پارٹی کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔انہوں نے کہا کہ تحرےک انصافکی حکومت نے قرضوں کا 10سالہ ریکارڈ 10 ماہ میں توڑ ڈالا، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں ، عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،تحرےک انصاف کی حکومت بھی سابق حکمرانوں کی طرز پر عمل پیرا ہے، موجودہ معاشی پالیسی ، پیپلز پارٹی اورمسلم لےگ (ن) حکومت کی پالیسی جےسی ہی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر بنائی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -