منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاﺅن ،3سیل ،مشینری ضبط

  منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاﺅن ،3سیل ،مشینری ضبط

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری ہیں۔سبزہ زار، کھارک نالہ اور کراچی والی پلی میں کارروائیاں کی گئی۔کارروائیوں کے دوران تین منی پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے اور مشینوں کو ضبط کر لیا گیااورمالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیاہے۔کارروائی اے سی رائے ونڈ عدنان بدر نے کی۔علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور کی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔جناح ہسپتال کے نزدیک قائم ہوٹل میں کھانا کھانے والے افراد کو جرمانے کئے گئے ہیں۔کارروائی جناح ہسپتال کے قریب کی گئی۔کارروائی اے سی ماڈل ٹا¶ن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -