یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ طے

  یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ ...

  

لاہور(پ ر)یو این ایف پی اے کے وفد نے گزشتہ روز ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری ڈبلیو ڈی ڈی مسز ارم بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے روڈمیپ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔ یو این ایف پی کے وفد کے شرکائ، صالحہ رامے، پروگرام اینالسٹ جینڈر، مس دلشاد پری، جینڈر کنسلٹنٹ اور ڈاکٹر شعیب احمد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ ، سے بات کرتے ہوئے ، سیکرٹری ڈبلیو ڈی ڈی مسز ارم بخاری نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا چکا ہے اور محکمہ کا عزم ہے کہ صوبہ بھر کی خواتین کو وہ تمام ضروری سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں جن سے استفادہ حاصل کر کے وہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی پہچان آپ بن سکیں۔

 سیکرٹری ڈبلیو ڈی ڈی مسز ارم بخاری نے یو این ایف پی اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہم مربوط کوششوں سے ہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے خواب کو عملی تعبیر دینا ممکن ہو گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -