تل کا درآمدی بل 12ارب ڈالر تک پہنچ گیا 

تل کا درآمدی بل 12ارب ڈالر تک پہنچ گیا 

  

اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ حجم 11 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2018 سے اپریل 2019 کے دوران ایل این جی کی درآمدات میں 46.04 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایل پی جی کی برآمد میں 5.2 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی بل میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ #/s#

مزید :

کامرس -