اوایل ایکس اور ایدھی فاو¿نڈیشن ’سیلفیئر سے ویلفیئر‘ کیمپین چلائیں گے

اوایل ایکس اور ایدھی فاو¿نڈیشن ’سیلفیئر سے ویلفیئر‘ کیمپین چلائیں گے

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں استعمال شدہ اشیاءکی خرید و فرخت کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس ، OLX میں ہرماہ 20ارب سے زائد اشیاءکا تبادلہ ہوتا ہے۔ اس سال OLX، ایدھی فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے ،رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ،’سیلفیئر سے ویلفیئر (Welfare Sellfare se ) ‘کے نام سے منفرد کیمپین جاری ہے۔معروف عالمی ریسرچ ایجنسی، نیلسن کے مطابق، پاکستانی گھروں میں تقریباً140ارب روپے مالیت کی استعمال شدہ اشیاءپائی جاتی ہیں۔اوایل ایکس اورایدھی فاو¿نڈیشن 'سیلفیئر سے ویلفیئر‘ کیمپین کے ذریعے اوایل ایکس استعمال کرنے والوں کو ایک خصوصی موقع فراہم کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی استعمال شدہ الیکٹرونکس، فرنیچر، کھلونے اور دیگر اشیاءایدھی فاونڈیشن کو عطیہ کرسکتے ہیں۔

استعمال کرنے والے OLX پر 786 روپے مالیت کا ایک اشتہار ’Ramadan 2019 ‘ کے ٹائٹل میں پوسٹ کریں گے تاکہ انہیں خرید و فروخت کے لیے پیش کی جانے والی عمومی اشیاءسے الگ پہچانا جا سکے۔OLX ان اشیاءکی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایدھی فاو¿نڈیشن کوعطیہ کرے گا جو پاکستان کے بڑے مخیر اداروں میں سے ایک ہے۔

اس کیمپین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، OLX کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ، عمار حسن نے کہا: ”OLX معاشرے میں دستیابی کے فرق کودور کر رہا ہے جہاں لوگ نئی اشیاءاچھے داموں خرید سکتے ہیں۔اس رمضان میں ہم اشتراک پر مبنی معیشت میں شرکت کا جشن منا رہے ہیں جسے ہم تخلیق کر رہے ہیں۔“

OLX یہ موقع پورے پاکستان میں فروخت کرنے والے تمام افراد کو ان کی فروخت کی گئی اشیاءگھروں سے اٹھا کرخریدار تک پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -