ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کےلئے کھادوں  کا مناسب استعمال لازمی، ماہرین 

  ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کےلئے کھادوں  کا مناسب استعمال لازمی، ...

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کےلئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کی ہدایت کی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کےلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشاوہ پھلوں کی صحت، نشو ونما، پیداوار اور معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ 

انہوںنے بتایا کہ پودے کو جن غذائی اجزاءکی ضرورت ہوتی ہے ان میںنائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

 انہوںنے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشو ونما میں بھر پور معاونت فراہم کرتی ہے علاوہ ازیں نائٹروجنی کھاد کا استعمال ترشاوہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پھول اور پھل کے بننے ، پھل کی بڑھوتری اور اس کے معیار کےلئے نائٹروجنی کھاد کا بروقت استعمال ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر باغبان کھادوں کا مناسب استعمال کرنے سے غفلت برتیں گے تو انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں باغبان حضرات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -