تاجروں کو انکوائری کیلئے نیب دفترنہ بلانے کا فیصلہ خوش آئند‘ایف پی سی سی آئی

تاجروں کو انکوائری کیلئے نیب دفترنہ بلانے کا فیصلہ خوش آئند‘ایف پی سی سی آئی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹوٹی ڈی اے پی ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے چیئر مین نیب جسٹس جا وید اقبال کے فیصلے کو سراہا جس میں تا جر برادری کو انکوائر ی سے متعلق نیب کے دفتر میں طلب نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے نیبکے دفتر میں ڈائریکٹر کی سر براہی میں شکایا ت سیل کے قیام کو بھی سراہا ، اس سیل کے تحت تا جربرادری کی شکا یا ت کو 48گھنٹو ں کے اندر اندر تمام علاقائی دفتروں میں سنا جا ئے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے نیب کے فیصلو ں کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہاکہ دانشمند انہ فیصلو ں کی وجہ سے کا روباری طبقے کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں ۔ 

بزنس کمیو نٹی مختلف قسم کے چیلنجزاور دیگر مسائل کے با وجو د بھی ملک کی معیشت میں اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ چیئر مینNABکے اس فیصلے سے بز نس کمیونٹی میں یقین کی فضا قا ئم ہو ئی ہے۔

 جو کہ پاکستان کی صنعت و تجا رت کی تر قی کے لیے نہا یت خوش آئن ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے تاجر برادری اب بلا خوف وخطر اور پورے اعتماد کے ساتھ اپنی کا روباری سر گر میوں پر توجہ دے سکے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے چیئر مین نیب کو تجویز دیتے ہو ئے کہاکہ تا جر برا دری کے خلاف مختلف قسم کے نو ٹسز اور کیسز کو واپس لے لیا جا ئے ۔ 

مزید :

کامرس -