حکومت اب کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیگی ‘ مہناز سعید

حکومت اب کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیگی ‘ مہناز سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل وومن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے. کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی. افسران کو اب عوام کے مسائل حل کرنا ہونگے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہو گا. یہ بات انہوں نے صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )


صوبائی سیکرٹری قاضی سرفراز حسین پر مشتمل وفد سے 5.کلب روڈ وزیر اعلی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک ملاقات میں کیا. انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں بیت المال سمیت ضلعی و لوکل عشر و زکوا? کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے .جس میں صاف شفاف کردار کے حامل اور ایماندار و متمول افراد کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا. دریں اثنائ چیئرپرسن شکایات سیل مہناز سعید نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کے خلاف مبینہ رشوت ستانی اور شہریوں کی طرف سے موصولہ دیگر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ کو فوری کارروائی اور کرپٹ ایس ایچ او کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مہناز سعید