سخی سرور یونین کونسل کو ٹاﺅن کمیٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں تیز

  سخی سرور یونین کونسل کو ٹاﺅن کمیٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں تیز

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر ) ایم پی اے احمد علی دریشک کی سخی سرور کو یونین کونسل سے اپ گریڈ کرکے ٹاو¿ن کمیٹی کا درجہ دینے کےلئے وزیراعلی پنجاب کو درخواست، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے احمد علی دریشک کی درخواست پر منظوری دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس سلسلہ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

 میں چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب احمد علی دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سخی سرور کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہوکر وہ سخی سرور یونین کونسل کو ٹاو¿ن کمیٹی کا درجہ دلائیں گے اس سلسلہ میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو تحریری درخواست دی جس کی منظوری کر تے ہو ئے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آف پنجاب کو پالیسی کے مطابق قواعد وضوابط کو پورا کرکے عملدرآمد کرنے کے لئے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں اور جلد ہی سخی سرور یونین کونسل کواپ گریڈ کر کے ٹاو¿ن کمیٹی کا درجہ دے دیا جائے گااحمد علی دریشک نے کہا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے اس علاقے کو سابقہ ادوار میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اب ایسا نہ ہوگا وہ اپنے حلقے کی عوام کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے اور اپنے دیگر علاقوں کی یونین کونسلوں کو بھی سخی سرور کی طرح اپ گریڈ کرائیں گے۔

ٹاﺅن کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -