نوجوان کا تھانے میں احتجاج ،خود کو آگ لگانے کی کوشش

نوجوان کا تھانے میں احتجاج ،خود کو آگ لگانے کی کوشش

  

شاہ جمال (نما ئندہ پاکستان)لڑکی کو دارالامان بھجوانے پر ناکام لڑکے نے تھانے آکر احتجاج کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگ لگا دی۔ سب انسپکٹرپولیس تھا نہ شاہ جمال مختیار حسین نے مو¿قف اختیار کیا کہ وہ دیگر ملازمان کے ہمراہ تھانہ میں موجود تھا کہ موضع ملاو¿ کوریہ علی دی بستی کا رہائشی نوجوان محمد اسد ببر شور مچاتا اور بھاگتا ہوا آیا وہ کہہ رہا تھا کہ وہ مسماة شازیہ دخترنذر حسین سے محبت کرتاہے اور وہ اس سے شادی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کرنا چاہتا ہے جسے پولیس نے دارالامان بھجوا دیا لہذا وہ اپنے آپ کو آگ لگا رہا ہے جس پر اس نے اپنی شلوار کو نیچے سے آگ لگا دی جسے ملازمین کی مدد سے قابو کر لیا تاہم وہ خود تو محفوظ رہا اور شلوار کا کچھ حصہ جل گیا جس پر پولیس نے خود سوزی کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تاہم ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال محمد نواز خان نے بتایا کہ اسد ببر لڑکی مذکور کو بھگا کر لے جا رہا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا لڑکی کو پولیس نے قابو کر کے ابتدائی پوچھ گچھ کی اس دوران ان کے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کے انکشاف پر لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

دارالامان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -