پیرس کا ایفل ٹاور غیر معینہ مدت تک سیاحوں کےلئے بند
پیرس( آن لائن )فرانسیسی حکام نے معروف سیاحتی مرکز ایفل ٹاور کو نا معلوم شخص کی جانب سے سر کرنے کی کوشش کے بعد اسے سیاحوںکے لئے بند کر دیا۔پیرس کے قلب میں واقع(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
سیاحتی وثقافتی مرکز کے میڈیا سینٹر کے اعلان کے مطابق دوپہر ایک نامعلوم شخص نے اس بلند ٹاور پر چڑھنے کی کوشش کی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نامعلوم شخص ٹاور پر کتنی بلندی تک پہنچ گیا جب اسے نیچے اتارنے کے لئے کارروائی کی گئی۔پیرس پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نے بلندی پر کارروائی کے لئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص سے مذاکرات شروع کئے، تاہم وہ بلند ٹاور کو خطرناک زاویئے سے سر کرنے کی وجوہات بتانے کو تیار نہیں۔حکام نے اس واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیل اور نہ ہی یہ بتایا کہ ایفل ٹاور کب سیاحوں کے لئے دوبارہ کھلے گا۔ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایفل ٹاور پر چڑھنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔
ٹاور