ترکی ،ناکام فوجی بغاوت کا الزام ،وزارت خارجہ کے 78ملازمین گرفتار

    ترکی ،ناکام فوجی بغاوت کا الزام ،وزارت خارجہ کے 78ملازمین گرفتار

  

انقرہ(آئی این پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، وزارت خارجہ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کے 78 ملازمین گرفتار ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے وزارت خارجہ کے 249 سابق وموجودہ ملازمین کو 2016 کی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک ان افراد میں سے 78 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام کی جانب سے یہ فیصلہ 42 شہروں میں وزارت خارجہ کی ملازمتوں کے امتحانات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا۔خیال رہے کہ یہ بے ضابطگیاں امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ارکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئیں۔ترک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان مشتبہ افراد نے 2010 اور 2013 کے درمیان وزارت خارجہ کے مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین میں سے صرف 14 ابھی حاضر سروس ہیں جبکہ باقی تمام کو وزارت سے نکال دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترک صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت فتح اللہ گولن اور ان کی تنظیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے کر سرکاری ملازمین، اساتذہ، ججوں اور فوجیوں سمیت ہزاروں افراد کو سرکاری ملازمت سے برخاست کر چکی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -