امیرروں کےلئے سستی گیس حکومت کا غرےب دُشمنی کا ثبوت ہے، میاں ایوب

امیرروں کےلئے سستی گیس حکومت کا غرےب دُشمنی کا ثبوت ہے، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماو سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد اےوب نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ غرےبوں کےلئے گےس مہنگی اور امےروں کےلئے سستی کرکے تحرےک انصاف کی حکومت نے غرےب دُشمنی کا ثبوت دےا ہے ،ادوےات ،پھل ،سبزےوں ،مٹن ،بےف،چکن ،بےسن اور دےگر اجناس سمےت تمام اشےائے خورد ونوش کی قےمتوں ،پٹرولےم مصنوعات ، بجلی اور اب گےس کی قےمتوں مےں 45 فیصد اضافہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت غربت نہےں غرےب ختم کر رہی ہے ۔


انہوںنے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت عوام کےلئے عذاب بن گئی ہے۔


،عالمی سود خور ادارے آئی اےم اےف کی خوشنودی کےلئے تبدےلی سرکار نے غرےب عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دےاہے\

،غریب عوام اور محنت کش طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اوراس کےلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دےن اسلام اور پاکستان کے دُشمن ممالک آئی ایم ایف کے ذرےعے پاکستان مےںمختلف اداروں کی نجکاری کروا کر بے روز گاری کا سےلاب لانا چاہتے ہےں جبکہ پاکستان کی معےشت کو کمزور کرکے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتے ہےں۔