میانچنوں ‘ 5 بچوں میں خطرناک بیماری کاحملہ ‘ والد علاج کرانے سے قاصر

میانچنوں ‘ 5 بچوں میں خطرناک بیماری کاحملہ ‘ والد علاج کرانے سے قاصر

  

 محسن وال( نمائندہ پاکستان)غربت کے ساتھ بیماری بھی گھر میں قدم رکھ لے تو غریب خاندان پر پریشانیوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے،میاں چنوں کے نواحی علاقہ مسلم ٹاﺅن کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عبدالغفور جسکے پانچ بچے پراسرار بیماری کا رشکار ہوکرچلنے پھرنے سے محروم ہیں،دن بھر محنت مشقت کرکے بچوں کاعلا ج کروانا تو دور کی بات بچوں کا کھانا تک پورا نہیں ہوتا، پراسرار بیماری میں 18سالہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

 شاہ زیب،9سالہ عبدالرﺅف،7سالہ جڑواں کنزہ اور کرن جبکہ 4سالہ محمد اویس شامل ہیں،معذور بچوں کے علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر متاثرہ خاندان حسرت ویاس کی تصویر بنا ہو اہے،بچوں کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریںکھانے والے غریب خاندان کی مخیر حضرات اور حکومت وقت سے اپیل ہے کہ بچوں کا علاج کروایاجائے تاکہ وہ بھی عام انسانوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں ،امداد کرنے کیلئے اس نمبر پرارابط کریں،0303.7119094.0344.6986921

خطرناک بیماری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -