ڈیرہ ‘ مظفر گڑھ ‘ الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ محفوظ

  ڈیرہ ‘ مظفر گڑھ ‘ الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان کے الیکشن ٹربیونل نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے حلقوں کے انتخابات کیخلاف دائر انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں میر بادشاہ کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔ ان کے موکل نے 26ہزار 172ووٹ لئے جبکہ جیتنے والے امیدوار کے 27ہزار 884 ووٹ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )


 ظاہر کئے گئے اور تیسرے امیدوار نے 18ہزار 602ووٹ لئے جبکہ مسترد ووٹوں کی تعداد نہایت زیادہ ہیں۔ اسی طرح صوبائی حلقہ 276 مظفر گڑھ 9 میں ملک احمد کریم لنگڑیال کی رکن صوبائی اسمبلی محمد عون حمید کیخلاف انتخابی عذر داری پر دلائل مکمل کئے گئے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک احمد کریم لنگڑیال نے 20ہزار 116ووٹ لئے تھے جبکہ کامیاب امیدوار کے 24ہزار 864ووٹ تھے اور یہ ووٹ مسترد ووٹوں کی تعداد سے کم ہیں لہٰذا حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں ۔جبکہ ہائیکورٹ ملتان کے الیکشن ٹربیونل نے سابق ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے حلقہ 184کے انتخابات کے نتائج کیخلاف انتخابی عذرداری کی سماعت مزید شہادتوں کے لئے 28 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے حلقہ 184 سے جیتنے والے امیدوار ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست دائر کی تھی کہ انتخابات دھاندلی کے ذریعے جیتے گئے ہیں لہٰذا حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ سماعت کے موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دھاندلی کے خلاف کیس کیا ہوا ہے۔ نوابزادہ افتخار احمد 84 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر بھی ہیں جبکہ یہ بات انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کی۔ انہوں نے حقائق چھپائے ہیں لہٰذا ان کی نااہلی بنتی ہے پھر بھی عدالت جو فیصلہ دے گی قبول کریں گے۔
فیصلہ محفوظ