حکومت کو مزید مہلت دی تو ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوگا ‘ محمود حیات ٹوچی خان

حکومت کو مزید مہلت دی تو ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوگا ‘ محمود حیات ٹوچی خان

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے صدر سابق ایم این اے محمود حیات ٹوچی خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناقص پالیسوں کے باعث اپنا حق اقتدار ختم کر چکی ہے اب اسے اگر مزید حکومت کو مہلت دی گئی تو ملک و قوم کے مستقبل کےلئے خطر ناک ہو گا اس لئے اپوزیشن جماعتیں یک جماعتی ایجنڈا پر متحد ہو رہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق چیئرمین ٹاو¿ن کمیٹی کرمپور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

راو¿ ذوالفقار علی معصومی کی رہائش گا ہ پر کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانے کےلئے 100یوم کا عرصہ بڑا ٹائم ہوتا ہے لیکن حکومت 9ماہ گزرنے کے باوجود کچھ ڈیلیور نہیں کر سکی جبکہ پہلے سے تباہ حال معیشت کو مزید قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے سادگی اور لوٹ مار کے نظام کے خاتمے کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں پیپلز پارٹی کی ایک افطار پارٹی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے عیدالفطر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اس موقع پر راو¿ مبارک علی، مہر اقبال سیال، چوہدری بلال بٹ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

ٹوچی خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -