سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ‘ فخرامام

سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ‘ فخرامام

  

 کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی ملک میں معاشی استحکام کےلئے بھر پور کوششیں کررہیں کررہی ہے،معاشی ترقی کے لئے کرپشن کے لگے” بدنما داغ“ کو دھونا ہوگا، ہٹ دھر می کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مضبوط اور مستحکم پاکستان خطے میں امن کا ضامن ثابت ہوگا، پاکستان دشمن قوتوں کی ملک میں سیاسی انارکی پھیلانے کی سازشیں ناکام (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بنانا ہوں گی ، مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کے قیام کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے،متحد ہو کر اقتصاد ی ترقی اورامن و مان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا، سیاسی عدمِ استحکام معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہورہا ہے، مقامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں، انتخابی وعدوں کی ہر حال تکمیل کی جائیگی،ان خیالا ت کا اظہارچیئر مین کشمییر کمیٹی سید فخر امام نے گزشتہ شب سرپرست مر کزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد سنگا سے انکے دفتر ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر رسوخ نے بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتیں کی نیندیں حرام کردیں ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ معیشت کو مظبوط بنانے ،مہنگائی کے خاتمے اور ترقی کے اہداف حاصل کر نے کے لئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ امن کے قیام میں بنیادکی حیثیت رکھتا ہے ، اس موقع پر سیکرٹری جنرل مر کزی انجمن تاجران ملک سہیل الطاف کھو کھر بھی انکے ہمراہ مو جود تھے۔ 

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -