حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے،محمد رضوان

حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے،محمد رضوان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے کہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ 

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے اپنے دفتر میںڈسکہ سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ورکرزکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد رضوان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میںعام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ قومی وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر سطح پر ےقےنی بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں تحرےک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے اور قوم اس مشن مےں ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومتےں ہےں۔تحرےک انصاف کی حکومت خراب معےشت کو درست کرنے کےلئے کام کررہی ہے ۔سا بق ا دوار مےںمختلف محکموں مےں ہونے والی بے ضابطگےوں کوعوام کے سامنے لاےا جائے گااور حکومت اپوزےشن کے غےر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی۔نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -