فواد چودھری قمر کیلنڈر کے حوالے سے قوم کو الجھانا چاہتے ہیں، راغب نعیمی

فواد چودھری قمر کیلنڈر کے حوالے سے قوم کو الجھانا چاہتے ہیں، راغب نعیمی

  

لاہور( فلم رپورٹر) جامعیہ نعمیہ کے سر براہ اور اسلامی نظرےاتی کونسل کے رکن علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ اس طرح کے قمری کیلنڈر تو 2020تک کے ہمارے پاس بھی موجود ہیں فواد چودھری کو اس ایشو پر بھی اپنی کہی ہوئی باتوں کو واپس لینا پڑے گا وہ نان ایشو ز میں قوم کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں اور جان بوجھ کر دینی کاموں میں بھی ٹانگ اڑانے کی کوشش کررہے ہیں ہونا تو ےہ چاہئے تھا کہ وہ پوپلزئی کے خلاف کوئی ایکشن لیتے لیکن اس پر تو انہوں نے کوئی کام نہ کیا لیکن اب انہوں نے ایک قمری کیلنڈر کی بات کردی ہے وہ بتائیں اس سے پہلے جو چاند دیکھ کر عیدیں منائی گئی ہیں ان کی ان کے نزدیک کیا حیثیت ہے ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ دینی کاموں میں ٹانگ نہ اڑائیں اور اسلامی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ان کو کوئی معلومات تو ہے نہیں پھر بھی وہ بات کرنا شروع کردیتے ہیں۔

۔ وہ اپنے مذہبی امور کے وزیر کے زریعے کویں کوئی بات نہیں کرتے ےہ کام ان کا نہیں بلکہ مذہبی وزیر کا ہے لہذا وہ اپنے کام سے کام رکھیں ےہی ان کے لئے بہتر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -