جامعہ اشرفیہ کے علماءکا سابق صدر ضیاءالحق مرحوم کی ہمشیرہ کی وفات پراظہارتعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماءکا سابق صدر ضیاءالحق مرحوم کی ہمشیرہ کی وفات ...

  

لاہور ( پ ر ) پاکستان کے سابق صدر محمد ضیاءالحق مرحوم کی ہمشیرہ جو کہ سابق وفاقی وزیر اور ملک کے ممتاز سیاستدان اعجاز الحق کی پھوپھی جان تھی ان کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ضیاءالحق مرحوم کی ہمشیرہ انتہائی متقی پرہیز گار ، نیک سیرت اور صالحہ خاتون تھیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ءفرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -