سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا،سعید الحسن

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا،سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)صو بائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ کی پی ٹی آئی ورکرز کے وفد سے ملاقات سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بنا پر ملک کی معیشت زوال پذیر ہوئی۔ 10برس کے دوران ریکار ڈمہنگے قرضے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کئے گئے۔ صو بائی وزیر اوقاف نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔وزیر اوقاف نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی،موجودہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کیخلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ 70سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، ماضی کی لوٹ مار کا دوراب کبھی واپس نہیں آئے گا۔