ڈیرہ ‘ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن ‘ متعدد عمارتیں سیل ‘ مالکان کو وارننگ

ڈیرہ ‘ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن ‘ متعدد عمارتیں سیل ‘ مالکان ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ایڈمنسٹریٹر اسداللہ فیض کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان نے سات غیر قانونی کمرشل تعمیرات و ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا ہے میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر کی سربراہی میںخصوصی سکواڈ او رپولیس کی نفری نے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آپریشن کیا پاکستانی چوک پر صوفی محمد رفیق سٹیٹ ایجنسی ، غازی پارک روڈ بلاک ٹی میں اعجاز سٹیٹ ایجنسی، عظمت روڈبلاک نمبر ایک پر پنجاب سٹیٹ ایجنسی عثمانیہ کنسٹرکشن کمپنی کے دفاتر کو سربمہر کر دیا اسی طرح بلاک نمبر 33میں محمد ایوب ، محمد فاروق ، بلاک نمبر 42کے محمد فرحان ، بلاک نمبر 30محسن رضا اور بلاک نمبر چھ میں تنویر راجپوت کی کمرشل عمارتوں کو بھی سربمہر کر دیاگیا ہے کمشنر اسداللہ فیض نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد کارپوریشن کے نادہندگان اور نقشہ، کمرشلائزیشن اور کنورشن فیس کی عدم ادائیگی پر بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میںکام کرنے والے ڈویلپرز تقریبا دو کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں 

غیر قانونی تعمیرات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -