حکومت خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،آ شفہ ریاض

حکومت خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،آ شفہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور )پ ر(صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین آ شفہ ریاض نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو تمام سماجی حقوق حاصل ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین اپنے بیشتر حقوق سے محروم ہیں جس کی بنےادی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے عدم دلچسپی ہے اوراب موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کی بحالی کے لےے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے زیر اہتمام انٹر سکول مقابلہ حسن قرات کے سلسلے میںیونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے ڈاکٹر نثار آڈےٹورےم مےں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر سماجی شعبہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس ضمن میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کے ماضی میں خواتین کے حقوق کی فرا ہمی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جس کے باعث آج پاکستانی عورت کونہ صرف سماجی ناہمواریوں کا سامنا ہے بلکہ وہ اکےسوےںصدی کے جدید دور میں بھی مختلف النواع تشدد کابھی سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے مقا بلہ حسن قرات کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے اگر ایک طرف بچوں میں قرآن کی قرات کے حوالے سے دلچسپی پےدا کرنے مےں مدد ملے گی تو