عید سیزن ‘ ڈاکوﺅں ‘ چوروں کا ایکا‘ نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو سکتہ

عید سیزن ‘ ڈاکوﺅں ‘ چوروں کا ایکا‘ نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو سکتہ

  

ملتان( وقا ئع نگار )ڈکیتی چوری ورہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگشت کے علاقے فیصل کالونی میں سیلز مین دلاور سے نامعلوم مسلح افراد نے نقدی اور موبائل مالیتی 30 ہزار چھین لیے۔تھانہ صدر کے علاقے چوغطہ کالونی میں دو ڈاکووں شہریار کی کریانہ شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 35 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ قادرپورراں کے علاقے شاخ مدینہ کے قریب مسلح موٹرسائیکل(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

 سوار نے اسلحہ کے زور پر غلام مرتضی سے 1 لاکھ 55 ہزار 350 روپے چھین لیے۔اسی طرح نشتر روڈ پر عقیل اسلم سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹا مار۔کر موبائل فون چھین لیا۔گلگشت کے علاقے چونگی نمبر 5 کے قریب گوہر ایوب سے مسلح افراد نے موبائل چھین لیا۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور مہر نوازش علی کے گھر داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔جلالپور کے علاقے شینی میانی میں نجی سکول کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چور 51 ہزار مالیت کی سولر پلیٹس لے اڑا۔دریں اثناء تھانہ قطب پور کے علاقے سے مقبول ،تھانہ چہلیک کے علاقے سے یاسر گلگشت کے علاقے سے عمر،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے سبطین اور فیاض الپہ کے علاقے سے محمد حیات اور تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے بلال کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑا۔

ایکا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -