22مئی آئی ایس او، شہدا کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے،عارف حسین

22مئی آئی ایس او، شہدا کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے،عارف حسین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے لاہور میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی یوم تاسیس آئی ایس او، شہدا کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے، یہ دن شہدا کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بے لوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کا 47واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، لاہور میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تجدید عہد سیمینار قومی مرکز شاہ جمال میںمنعقد کیا جائے گا، جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے کہ ہم آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہدا امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔47ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی ڈاکو مینٹری 'جہد مسلسل 'بھی ریلیز کی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -