کسٹم ٹیمیں ان ایکشن ‘ انڈین گٹکا ‘ غیر ملکی سگریٹ ‘ موبائلز ضبط
ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے تین مختلف کاروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ نوکیا موبائلز، غیر ملکی سمگلڈ سگریٹ اور انڈین گٹکا کی بھاری مقدار ضبط کرلی ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد علی کی نگرانی میں ٹیم ڈی جی خان میں کاروائی کرتے ہوئے 236 نوکیا موبائلز ضبط کرلئے ہیں جبکہ ایک دوسری کاروائی میں 3 ہزار 940 پیکٹ غیر ملکی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
سمگلڈ سگریٹ کے پیکٹ ضبط کرلئیے ہیں دریں اثنائ انسپکٹر وقاص حمید کی نگرانی میں ٹیم نے صادق آباد میں کاروائی کرتے ہوئے 80 بیگ انڈین گٹکا اور تمباکو کی بھاری مقدار ضبط کرلی ہے کسٹم ایکٹ 1969ئ کے تحت ضبط کیے گئے موبائلز، سگریٹ، گٹکا اور دیگر سامان کی مجموعی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی۔
کسٹم