غلط ریکارڈ جمع کرانے پر ایس ایچ او ‘ تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ

  غلط ریکارڈ جمع کرانے پر ایس ایچ او ‘ تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ

  

ملتان( وقا ئع نگار )عدالت میں ملزم کا غلط ریکارڈ جمع کروانا پولیس کو مہنگا پڑگیا۔عدالتی حکم پر تھانہ نیو ملتان میں تفتیشی افسر اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن۔جج محمد یوسف کی عدالت میں ایک سال قبل اس وقت کے ایس ایچ او نیو ملتان محمد اکرم اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر عارف نے ملزم ڈاکٹر خالد یوسف کے کریمنل ریکارڈ سے متعلق غلط ریکارڈ پیش کیا جس پر بعد از (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

تصدیق عدالت نے دونوں کے خلاف عدالت کو گمراہ کرے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔شیر جوانوں نے عدالتی احکامات پر بھی پھرتی دکھاتے ہوئے دونوں افسران کےخلاف عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم۔کی دفعہ کی بجائے پولیس آرڈیننس کی معمولی دفعہ 155c کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

غلط ریکارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -