غیر متحد اپوزیشن تسلیم کرے نہ کرے ،عمران خان 5سال وزیراعظم رہیں گے ،چودھری سرور

غیر متحد اپوزیشن تسلیم کرے نہ کرے ،عمران خان 5سال وزیراعظم رہیں گے ،چودھری ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے اور نہ ہی متحد ہوگی ،سب اپوزیشن ملکر بھی احتجاج کر لیں ہمیں کوئی پر یشانی نہیں ،کوئی اپوزیشن پارٹی تسلیم کرے نہ کرے عمران خان 5 سال پاکستان کے وزیر اعظم(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

 رہیں گے،کرتار پور راہداری منصوبے کا70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور گوردوارہ کر تار پو کمپلیکس کیلئے1493ایکڑ اراضی بھی حاصل کرلی گئی ہے، باباگورونانک صاحب کے550جنم دن کی تقریبا ت میں شر کت کیلئے ٹورنٹو سے 15ستمبر کو ''جرنی ٹو کر تار پور ''کے نام سے بس قافلہ روانہ ہوگا جو9ممالک سے ہوتا ہوا 40 دنوں بعد کر تار پور پہنچے گا۔ وہ منگل کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ٹورنٹو سے قافلے کی قیادت کر نیوالے عامر خان ،سعید میو ،کر تار پور سے گیانی گوبند سنگھ ،بیشن سنگھ اورنامور شاعر امجد اسلام امجد کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ہم سب سے زیادہ توجہ سکھوں کے مذہبی مقامات پردے رہے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھی بہت جلد سیاحت کے حوالے سے اپنا مقام حاصل کر یگا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سمیت دنیا بھر کی اقلیتوں کے ساتھ محبت کے اظہار کیلئے ستمبر سے ٹورنٹو سے ''جرنی ٹو کر تار پور ''کے نام سے بس قافلہ روانہ ہوگا ، دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں پر آنیوالوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ 

چودھری سرور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -