اورنج ٹرین کیلئے قائم ماہرین کی خصوصی کمیٹی نے تاریخی عمارتوں کا وزٹ کیا

اورنج ٹرین کیلئے قائم ماہرین کی خصوصی کمیٹی نے تاریخی عمارتوں کا وزٹ کیا

  

لاہور( پ ز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اورنج لائن میٹر و ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی جانے والی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ)عبد الستار اصغر نے محکمہ آرکیالوجی ‘ایل ڈی اے‘نیسپاک‘پی ایچ اے اورمحکمہ اوقاف کے حکام کے ہمراہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے راستے کے قریب واقع تاریخی عمارتوں چوبرجی‘مقبرہ زینب النسائ‘مزار بابا موج دریا ومسجد‘مزار شاہ چرا غ و مسجد ‘جی پی او بلڈنگ کا دورہ کیا ۔

چیئرمین نے ان عمارتوں کے تحفظ اور مرمت و دیکھ بھال کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور کام جلد ا ز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین نے چوبرجی اور مزار باباموج دریا و مسجد پر کام کی سست رفتار پر تشویش کا اظہا ر کیا اور مزاربابا موج دریا کے احاطے کو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے طور پر استعمال کرنے کا سختی سے نوٹس لیا۔ انہو ں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان تاریخی عمارتوں کی مرمت و بحالی کے لئے کیا جانے والا کام جلد از جلد مکمل کیاجائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -