ایم ڈی اے ‘ ڈی جی کو 2ہفتوں میں ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

ایم ڈی اے ‘ ڈی جی کو 2ہفتوں میں ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ڈی اے ملازمین کو 10 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو 2 ہفتوں کے اندر تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

 داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سید عمران علی زیدی سمیت دیگر نے کونسل سید مزمل حسین بخاری کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایم ڈی اے کے مختلف شعبوں میں کام کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ 10ماہ سے انہیں تنخواہ جاری نہ کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ اگر تنخواہ نہ ملی تو وہ عید کیسے منائیں گے لہٰذا تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے عید سے قبل ادائیگیوں کا حکم جاری کیا ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -