زکریا یونیورسٹی ‘ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کیلئے 12 ملین گرانٹ منظور

زکریا یونیورسٹی ‘ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کیلئے 12 ملین گرانٹ منظور

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 12 ملین کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

نے بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 12 ملین کی گرانٹ کی منظوری دےدی ہے اس گرانٹ کے تحت ڈاکٹر سعید اختر اپنی ٹیم سے جن میں شعبہ فوڈ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل اور حفیظ گھی ملز کے پروجیکٹ منیجر نوید ہاشمی کے ہمراہ آم کی گھٹلی سے خوراک اور کاسمیٹکس میں استعمال کیا جانے والا انتہائی کارآمد تیل کی صنعتی پیمانے پر پیداوار کو یقینی بنانا ہے اس پراجیکٹ پر ریسرچ کی جائے گی یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹن آم کی گھٹلیاں ایندھن کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں حالیہ تحقیق میں آم کی گھٹلی کو کارآمد بناکر کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کی تجویز دی ہےگزشتہ برس اسی نوعیت کا پراجیکٹ پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کی جانب سے اسی تحقیقاتی ٹیم کو جاری کیاگیا جس میں جنوبی پنجاب میں سبزیوں اور پھلوں کو جدید طریقوں سے خشک کرکے گھریلو صنعت کو تقویت دینا ہے۔

12ملین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -