ایف بی آر ‘ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم پر عملدرآمد کیلئے ڈرافٹ رولز تیار

ایف بی آر ‘ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم پر عملدرآمد کیلئے ڈرافٹ رولز تیار

  

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر عمل درآمد کے لیے ڈرافٹ رولز تیار کرلیے ہیں اور ساتھ ہی ڈرافٹ رولز پر سٹیک ہولڈرز سے 22 مئی تک تجاویز بھی مانگ لی گئی ہیں۔ سٹیک ہولڈرز سے تجاویز ملنے کے بعد ایمنسٹی سکیم کے ڈرافٹ رولز کو (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

حتمی شکل دے دی جائے گی۔ایف بی آر کی طرف سے تیارکردہ ڈرافٹ رولز کے مطابق جن افراد نے سال 2018ئ کے اِنکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ان کو 30 جون 2018 تک کے گوشوارے اور آمدن کی تفصیل جمع کرانا ہوگی۔اسی طرح جن تاجروں نے اپنی (سیلز)فروخت کی گئی اشیاکی قیمت چھپائی ہیں ان کو جولائی 2014 سے جون 2018 تک کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن داخل کراناہونگے۔

ڈرافٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -