سٹاک مافیا کا گھیراﺅ ،چھاپے ،متعدد افراد گرفتار ،گودام سیل 

سٹاک مافیا کا گھیراﺅ ،چھاپے ،متعدد افراد گرفتار ،گودام سیل 

  

ملتان ‘ جلالپور پیروالا ‘ خانیوال ‘ وہوا ( نیوزرپورٹر ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع بھر میں چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹٹ کمشنرز کی سربراہی میں ملتان ،شجاع آباد اور جلالپور میں گوداموں اور فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 5 سے زائد افراد گرفتار کرکے ہزاروں من چین اور گندم کے تھیلے برآمد کرلئے گئے۔پہلی کارروائی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے دوران جلالپورپیروالا میں قائم اتحاد رائس فیکٹری سے 35 سو چینی کی بوریاں اور 4 ہزار گندم کے تھیلے برآمد کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ احمد رضا کی سربراہی میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا اس موقع پر مل منیجر کو بھی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔دیگر کارروائیوں میں۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اور صدر نے بھی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر اپنی متعلقہ تحصیلوں میں چھاپے مارے اور اتحاد ملز سمیت مختلف۔فیکٹریوں اور گوداموں میں کمیشن کیلئے چھپائی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ایک پیسے کی ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دینگے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائی گی اور کسی صورت آٹا چینی سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی کمی نہیں ہونے دینگے۔اس۔موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور کریک ڈاو¿ن کا دائرہ وسیع کرکے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈ پٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدر ی کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العابدین نے چک نمبر 23/10-R کچا کھوہ میں واقع ایک کاٹن ملز میں سپیشل برانچ ، مارکیٹ کمیٹی ، محکمہ خوراک اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی چینی کے 2 ہزر بیگز اور گندم کے 3 ہزار بیگز قبضہ میں لیکر کاٹن ملز کے گودام کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندو ز کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے کارروائی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی کو گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہزگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف چوہدری نوید احمد دیڑھ کے حکم پر علاقہ مجسٹریٹ نے وہوا میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف گوداموں پر چھاپے مارے اور ایک دوکاندار ثناءاللہ سانگھی کے گودام میں ذخیرہ کی ہوئی اڑھائی سو بوری چینی برآمد کرلی اور گودام کو سیل کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -