شدید دھوپ ‘ نرسری کی طالبہ بے ہوش

شدید دھوپ ‘ نرسری کی طالبہ بے ہوش

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) کڑکتی دھوپ میں پڑھنے والی معصوم بچی شدید گرمی کی وجہ سے بیہوش ہو گئی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول یارووالی مرکز عثمان کوریہ میں سرے سے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

 کوئی کمرہ ہے ہی نہیں جبکہ زیر تعلیم طلباءکی تعداد 200 سے زائد ہو چکی ہے کلاسیں نزدیکی مسجد ' درختوں تلے لگی ہوئی ہیں جبکہ کڑکتی دھوپ میں بھی گزشتہ روز ایک نرسری کی معصوم بچی زینب واجد بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر نہلایا گیا اور طبی امداد دی گئی متعدد بار اس سکول کے لئے کمروں اور فرنیچر کی تعلیم حکام کو اپیل کی گئی مگر نتیجہ بےسود نکلا ہے اہلیان علاقہ نے تعلیم حکام مظفرگڑھ کی سنگین غفلت پر وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

بے ہوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -