مجرم کو سزائے موت ،25سال قید اڑھائی لاکھ جرمانے کی سزا

مجرم کو سزائے موت ،25سال قید اڑھائی لاکھ جرمانے کی سزا

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) جج ماڈل کورٹ ملتان نے ذہنی معذور لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ بناکر قتل کردینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر سزائے موت، 25 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ و معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ دولت گیٹ کے استغاثہ کے مطابق شاہد احمد نے 19 اگست کو مقدمہ درج کروایا کہ اسکی 10سالہ بیٹی لائبہ جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

لاپتہ ہوگئی ہے جس پر اسکی تلاش شروع کی گئی تو 21 اگست کوایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ج لائبہ کی تھی جس پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم رضوان اکبر کو حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو دفعہ سزائے موت اور 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کیساتھ عمر قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -