ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی۔گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکاربھی کسی سے کم نہیں۔اس بار ماہرہ کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ کانز میں تو شرکت نہ کرسکیں لیکن رواں سال منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جو 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کے با صلاحیت اداکار شمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے، جب کہ مختصردورانیے کی پاکستانی فلم ’رانی‘ کی بھی کانز فلم فیسٹیول میں سکریننگ کی جائے گی۔