ماہ صیام میںخدا کی قربت حاصل کر نی چاہئے،آغا حیدر

ماہ صیام میںخدا کی قربت حاصل کر نی چاہئے،آغا حیدر
ماہ صیام میںخدا کی قربت حاصل کر نی چاہئے،آغا حیدر

  

لاہور(فلم رپورٹر)رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے یہ برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہواان خیالات کا اظہار اداکار آغا حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب کائنات اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے ہمیں دنیاوی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ماہ صیام میںخدا کی قربت حاصل کر نی چاہئے ۔

مزید :

کلچر -