سحری اور قوالی نائٹ،شیر میانداد اور حمیرا ارشد کی یادگار پرفارمنس

سحری اور قوالی نائٹ،شیر میانداد اور حمیرا ارشد کی یادگار پرفارمنس
 سحری اور قوالی نائٹ،شیر میانداد اور حمیرا ارشد کی یادگار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) سحری اور قوالی نائٹ کا اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں کھلاڑی ،فنکار،سیاستدان اور غیر ملکی مہمان بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔شیر میانداد اور حمیرا ارشد نے پہلی بار مشترکہ طور پر قوالی کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ ان تقریبات میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوتی ہے کیونکہ بہت سارے لوگوں کو ملنے کا موقع مل جاتا ہے۔شاہدہ منی نے کہا کہ میں تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے ان تقریبات میں شرکت کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -