نادراکراچی کے ڈائریکٹر شیراز الحق کی تعیناتی پر افسران کا اعتراض
کراچی(این این آئی) نادرا میں پچھلی اور موجودہ حکومتوں میں لگ بھگ 28 اہم اسامیوں پرسیاسی بھرتیاں کی گئیں ہیں۔حکمران پارٹی تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم ہاﺅس کی انتہائی اہم شخصیت کے بھتیجے عزیز شیراز الحق کو بھاری تنخواہ پر نادراکراچی کے ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹرتعینات کردیا گیا۔ شیرازالحق کی تعیناتی کی وجہ سے گذشتہ کئی برسوں سے ترقی کے منتظرافسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔ذرائع کے مطابق شیرازالحق کو2ماہ قبل نادرامیں مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے طورپراسلام آباد ہیڈ کواٹرز میں زمینوں کے پراجیکٹ پر مقررکیا گیا تھا جبکہ مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے جاری کردہ اشتہار میں 3سال کا لازمی تجربہ مانگا گیا تھا،بعدازاں تبادلہ کرکے شیراز الحق کو کراچی ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، تمام مراحل کے دوران ترقی کے لیے وضع کردہ ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
اعتراض