سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی

  سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کی ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے فریال تالپور کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست غیر موثر ہونے پر مسترد کی،فریال تالپور کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا تھا،عدالت میں معاون وکیل کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سے نیب اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے،ہائیکورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہوگئی ہے ۔

 فریال تالپور 

مزید :

صفحہ آخر -