پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ،نعیم الحق

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ،نعیم الحق

  

 اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اصولوں پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے وہ ضرور کرے مگر آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر، احتجاج کی آڑ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون کے مطابق ان سا نمٹا جائے گا،مولانافضل الرحمان ہمارے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں،پاکستان کے نظام انصاف میں بہت سی خامیاں ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی اولادیں سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے پر تول رہی ہیں لیکن عوام بیوقوف نہیں ہیں،بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کس طرح سے پاکستان کو لوٹا اور پاکستان کو کیا نقصان پہنچایا یہ سب جانتے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے جمہوری معاشروں میں حزب اختلاف اگر احتجاج کرنا چاہے تو اس کے مختلف طریقے ہوتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جماعتیں ضرور جمع ہوں لیکن قانون سے تجاوز نہ کریں ان کے زمانے میں حکمرانوں کا قانون چلتا تھا بے نظیر اور نواز شریف کے زمانے میں ہم حکمرانوں کا قانون ختم کرکے قانون کی حکمرانی لیکر آئے تو ہمیں کوئی فکر نہیں ہے ،اپوزیشن ضرور احتجاج کرے اور سڑکوں پر آئے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر اگر انھوں نے کوئی تخریب کاری کی اور کوئی غیر قانونی حربے استعمال کیے تو پھر ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔نعیم الحق نے کہا کہہماری حکومت کے آنے سے پہلے بھی دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے مقدمات قائم ہوچکے تھے اپوزیشن کے مقدمات ،خالی خزانہ اور شدید مالی بحران ہمیں ورثے میں ملے جب ہم حکومت میں آئے تو ہر طرف قرضے اور ڈاکے تھے،آڈیٹر جنرل سندھ کی رپورٹ میں دیکھ لیں کہ سال 2016-17 میں چھ سو ارب روپے کے بجٹ میں سے 3 سو ارب روپے کا حساب ہی نہیں ہے اسی طرح پنجاب میں بھی اربوں روپے کی خردبرد ہوئی،اب یہ لوگ جو مل رہے ہیں تو ان کو پتہ ہے کہ ان کا انجام قریب ہے اور نیب کیسز اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

 نعیم الحق

مزید :

صفحہ آخر -