بڑے لوگوں کیخلاف تحقیقات ہوتی ہے  جواب تیار ہونا چاہئے،آغاسراج درانی

   بڑے لوگوں کیخلاف تحقیقات ہوتی ہے  جواب تیار ہونا چاہئے،آغاسراج درانی

  

 کراچی(آن لائن)سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیش ہوئے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریفرنس بن گیا ہے تو اس کا سامنا کریں گے تحقیقات تو چلتی رہتی ہے لیکن جواب کی مکمل تیاری ہونی چاہئے۔آغا سراج درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ان کے خلاف نیب نے ریفرنس بنا لیا ہے تو اس کا سامنا کریں گے۔ بڑے لوگوں کے خلاف تحقیقات چلتی رہتی ہے لیکن تحقیقات اور ریفرنس کیلئے جواب کی مکمل تیاری ہونی چاہئے۔

آغا سراج

مزید :

صفحہ آخر -