ملک اور قوم کو ورلڈبنک آئی ایم ایف کی غلامی میں دیا جارہا ہے ،سراج الحق

ملک اور قوم کو ورلڈبنک آئی ایم ایف کی غلامی میں دیا جارہا ہے ،سراج الحق

  

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو ورلڈ بینک ،آئی ایم ایف کی غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،پاکستان ایک نظریہ ہے ¾ہمیں دلیل اورمحبت کے ساتھ تحریک کی دعوت اور حق و سچ کا پیغام پہنچانا ہے ۔ اردو واحد زبان ہے جس نے قوم کو یکجا کیا ہوا ہے ، جماعت اسلامی ایک وژن کا نام ہے آنے والا کل اسلامی انقلاب اوراسلامی نظام کا ہوگا ، جماعت اسلامی کی تحریک حق کا تسلسل ہے ، صرف حصول اقتدار اور حصول حکومت ہمارا مقصد نہیں بلکہ رضائے الہی کا حصول ہی ہماری آخری منزل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں نظمِ حلقہ ¾ نظمِ ضلع ¾ ناظمین علاقہ جات و نائبین ¾برادر تنطیمات ¾شعبہ جات کے ذمہ داران کی شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شب بیداری سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم ،امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے روزہ اور اس کے احکام اور فلسفہ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں نظام مصطفی اور خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین سے جنت کے بدلے ان کی جان و مال کا سودا کیا ہے ۔ اللہ کے نظام میں کسی کو شریک نہیں کرسکتے ۔ ہمارے مسائل کا حل اللہ کی بندگی اور نبی اکرم کی اطاعت میں ہے ۔مثالی زندگی ،نبی مہربان کی زندگی ہے ،جماعت اسلامی صرف ووٹ نہیں مانگتی ہے ،عقیدہ ،اخلاق ،معاملات ،معیشت اور معاشرت کو بہتر کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،ہم نبی اکرم سے عشق ومحبت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتے ،معاشرے نے اجتماعی معاملات میں نبی مہربان کی سنتوں کو چھوڑ رکھا ہے ،درود وسلام کی صورت میں بھی نبی سے محبت کا اظہار ہونا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی تلقین کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریکوں پر حملے ہورہے ہیں ،ناٹو امت مسلمہ کے خلاف صف آرا ءہے ، ان حالات میں امت کو متحد ہونے کی ضرور ت ہے۔ 

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -