پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاریوں کا آغازسلیکٹڈ وزیراعظم سے ہونا چاہئے،بلاول بھٹو

    پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاریوں کا آغازسلیکٹڈ وزیراعظم سے ہونا ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتار کی خبر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ غربت نہیں،غریب مٹاﺅ حکومت ہے، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی دیا میر کے نائب صدر حاجی دلبر خان کی سربراہی میں ملنے والے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو ریاست کے امور کا کوئی علم ہی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک تیزی سے معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں بے انتہا اضافہ ہوگا۔بلاول بھٹو نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہو جائیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -