کمانڈر پولش افواج کی آرمی ایئر چیف سے ملاقاتیں ،علاقائی سکیورٹی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کمانڈر پولش افواج کی آرمی ایئر چیف سے ملاقاتیں ،علاقائی سکیورٹی ،دفاعی ...

  

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو جبکہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملاقاتوںمیں دفاع ، تربیت اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔ پولش جنرل نے پاک فوج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے تعاون کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو اور ائیر ہیڈکوارٹر زآمد پر پولش آرمڈ فورس کے کمانڈر نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پاکستان آرمی اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

پولش جنرل کی ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -